27 ستمبر 2026 - 08:35
ایرانی فوج:دشمن کے لیے بڑا سرپرائز تیار ہے، نئی ٹیکنالوجی سے جواب دیں گے

ایران کے مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ ایرانی افواج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں اور میزائل و ڈرون ٹیکنالوجی میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،میجر جنرل شکارچی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے بعد ایران نے اپنے دفاعی نظریے میں تبدیلی کرتے ہوئے روایتی جنگ کے بجائے غیر متناسب جنگ کی حکمت عملی اختیار کی، جس کے تحت کم لاگت اور مؤثر دفاعی وسائل کے ذریعے بھاری اور مہنگے ہتھیاروں کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ سالہ جنگ کے آغاز میں ایران کو بنیادی دفاعی اور طبی سامان تک فراہم نہیں کیا جاتا تھا، لیکن بعد میں ملک نے اپنی دفاعی ضروریات کی تیاری میں خود کفالت حاصل کی اور بعض شعبوں میں اپنے دشمنوں سے بھی آگے نکل گیا۔

ایرانی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ دشمن ایران کی دفاعی صلاحیت اور عوام کی ثابت قدمی کے حوالے سے اپنی غلط حساب کتاب کو سمجھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اور مسلح افواج کسی بھی ممکنہ امریکی اور اسرائیلی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

شکارچی نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج ماضی کی جنگوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہیں اور ملک کے میزائل و ڈرون پہلے سے زیادہ جدید ہوچکے ہیں۔

آبناے ہرمز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کی نگرانی ایران کے ہاتھ میں ہے اور جو بھی جہاز ایرانی مقرر کردہ راستے سے ہٹ کر گزرنے کی کوشش کرے گا، اسے سکیورٹی حاصل نہیں ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha